جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

20 فروری, 2025 10:53

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الحظیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دوران ملاقات قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی سے متعلق گفتگو کی گئی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

قطر کے سفیر نے و فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔