جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

24 فروری, 2025 12:24

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اختر حسین جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرتے تھے۔

سینئر ایڈووکیٹ اختر حسین نے استعفیٰ ججز تبادلوں اور سنیارٹی ایشوز پر اختلافات کی وجہ سے دیا۔

انہوں نے اپنے استعفے کے متن میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، اپنی ذمے داریاں بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔

استعفے کے متن کے مطابق استعفے کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں، جوڈیشل کمیشن کے معزز اراکین کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں، درخواست ہے آئین کے مطابق میری جگہ نیا رکن نامزد کیا جائے۔

اختر حسین نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز سنیارٹی اور تبادلوں پر پاکستان بار کے مؤقف سے متفق نہیں تھا، مناسب یہی سمجھا کہ مستعفی ہوجاؤں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔