جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سخت تربیت ایک فوجی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

01 مارچ, 2025 18:27

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سخت تربیت ایک فوجی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی لگن، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سخت تربیت پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ سے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پرعزم رہی ہے۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور جنگ کے نئے طریقوں سے آگاہ رہیں، تاکہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح بھی کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔