مقبوضہ کشمیر میں شرمناک فیشن شو، مسلمان آگ بگولا

مقبوضہ کشمیر میں شرمناک فیشن شو، مسلمان آگ بگولہ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلام کے خلاف ہندوستانی مذہبی اور ثقافتی حملہ کیا گیا۔
ہندوستانی میگزین نے رمضان جیسے بابرکت مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا۔
گلمرگ شو کے ذریعے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں فیشن شو کی میزبانی کے ذریعے مسلم اقدار اور مذہبی جذبات کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
کشمیرمیں بھارت کی جارحانہ سیاحت کو فروغ دینا،خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اس خطے کی مسلم اکثریتی ثقافتی اور مذہبی اقدار کی بے عزتی کرتاہے۔
گلمرگ میں ایک فیشن شو کی میزبانی جو کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک بے حیائی کے تماشے کی شکل اختیار کرگئی حیران کن نہیں ہے۔
فحش شو کا انعقاد کشمیر کے ثقافتی تانے بانے سے متصادم ہے، جس سے حریت رہ نماؤں، مذہبی شخصیات اور مقامی لوگوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ کشمیری اسے مسلم شناخت کی توہین کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کے زیر اثر مقبوضہ وادی میں مسلم شناخت کو مٹانے کی بھارتی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.