جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

15 مارچ, 2025 18:13

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مخلف کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 9 خارجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں انٹیلیجنس پر مبنی ایک آپریشن کے دوران 7 خارجیوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔