جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

15 مارچ, 2025 22:08

چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ تقریب سجائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم تقریب میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدہ ہوا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 آبدوزیں چین اور4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔