جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ارمغان اور مصطفیٰ کی چیٹ سامنے آگئی

21 مارچ, 2025 13:30

کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان غازی اور مقتول کی چیٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان غازی کے موبائل کا ڈیٹا ریکور ہونا شروع ہوگیا، ڈیٹا ریکور میں موبائل چیٹ کے اسکرین شارٹس جی ٹی وی نیوز نے حاصل کرلیے۔

اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ارمغان مقتول مصطفیٰ عامر کو گھر بلانے پر اکساتا رہا۔

ارمغان نے مصطفیٰ سے کہا کہ اصل مرد کا بچہ ہے تو مرد کی طرح بات کر۔

دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔