ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی

27 مارچ, 2025 22:21

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو واٹ کمی سےصارفین پر مجموعی طور پر 100 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا، جو صارف 500 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے اس کے بل میں 500 روپے کمی ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔