جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت گاڑی برآمد کرلی

27 مارچ, 2025 14:34

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے قاتل ملزم ارمغان کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی ہے۔

ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ارمغان قریشی کی بیش قیمت فورڈ ریپٹر گاڑی برآمد کر لی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ فورڈ ریپٹر کی مالیت کم سے کم ڈھائی کروڑ روپے ہے، اس سے قبل گھر سے برآمد گاڑی کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زائد تھی، ارمغان نے گاڑی کو قائدآباد میں چھپا رکھا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گاڑی غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے لی گئی تھی، برآمد شدہ گاڑی کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔