گورنر سندھ کا وزیراعظم شہباز شریف کو اہم خط

گورنر سندھ کا وزیراعظم شہباز شریف کو اہم خط
کراچی: گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے شہر قائد کی ترقی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ای میل کرنے والے نے نام بتا دیا
گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی فہرست لے کر آئیں تو پھر وفاق سے رقم دلوانے کیلئے خط وزیراعظم کو لکھیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement