پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

Senior PPP leader Senator Taj Haider passes away after brief illness
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری و سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کے اہل خانہ کے مطابق انتقال سے قبل تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سینیٹر تاج حیدر کون ہیں؟
تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، رنچھوڑ لائنز کراچی سے حاصل کی۔
مزید پڑھیں:اگلے سال اس سال سے آدھی بارش بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے : تاج حیدر
آپ فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی ویژن کیلئے بھی لکھا اور مختلف اخبارات میں کالم بھی تحریر کیے۔ یاد رہے انھوں نے اپنے ڈراما سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔
تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ان کا شمار اس دور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔
انھیں 2012 میں ستارہِ امتیاز برائے سائنسی خدمات سے نوازا گیا جبکہ 2006 میں 13واں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈراما سیریل بھی دیا گیا۔
پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، وہ پیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے۔
سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا، دہائیوں پر محیط تاج حیدر کی سیاسی، سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا سینیٹر تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا انھوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement