جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

12 اپریل, 2025 12:38

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، سوات، مردان، صوابی بھی اِن شہروں میں شامل ہیں۔

ہری پور، ایبٹ آباد، اٹک، گوجر خان، گوجرانوالہ، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت  5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور تھا۔

شہری خوف کا شکار ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ / پی ڈی ایم اے رپورٹ

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول ہوگئیں، لاہور، راولپنڈی، گجرات، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔