ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی محنت کش جاں بحق

ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
تہران: ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں:ایران اور امریکا کے مابین عمان میں مزاکرات کا آغاز
مزید پڑھیں:پشاور؛ داماد نے اپنی ساس اور بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
رپورٹ کے مطابق 8 پاکستانی مقتولین سیستان کے علاقے مہرستان میں ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے، تاہم ایرانی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement