جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا منسک کے قریب بیلاز فیکٹری کا دورہ

12 اپریل, 2025 11:30

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منسک کے قریب بیلاز فیکٹری کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلا روس کے وزیر اعظم نے بیلاز آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف کو بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948 سے کان کنی کے آلات تیار کیے جارہے ہیں، فیکٹری میں 1951 سے گاڑیوں کیلئے دیگر ساز و سامان تیار کیا جارہا ہے۔

محمد شہباز شریف نے فیکٹری  میں تیار ہیوی مشینری اور دیگر ساز و سامان پر سوالات کیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1958 سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک کی تیاری شروع کی گئی، فیکٹری میں 1961 سے ٹرک تیار کیے جارہے ہیں، بیلاز فیکٹری میں الیکٹرک اور ہائبرڈ ڈمپ ٹرک بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ الیکٹرک ڈمپ اور بیٹری سے چلنے والا ٹرک 490 ٹن تک وزن اٹھا سکتا ہے، بیلاز فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلا روس کے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر گفتگو کرنا ہوگی، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی۔

بیلا روس کے وزیر اعظم الیگزینڈر تورچن کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر آپ کا شکرگزار ہوں، پاکستان کا دورہ کرکے مجھے خوشی ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔