جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بانی پی ٹی آئی سے کون کون ملے گا؟ نئی فہرست تیار

13 اپریل, 2025 14:42

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق ایک ملاقات میں اگلی ملاقات کی فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر کردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل کسی فرد کو روکنے پر جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی جائیگی تاہم خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے عہدیدار کسی بھی دن اور کسی بھی وقت بانی سے ملاقات کیلئے آزاد ہوں گے، اس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔