وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر ایران سے ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی محنت کش جاں بحق
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایرانی حکام معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا خطے کے ممالک کو ملکر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو قتل ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبہ سستیان میں افغان بارڈر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے 8 پاکستانی محنش کشوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement