پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت

پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
راولپنڈی: پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب ہوئی۔
پاک افوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پاک نیوی نے بحرِ ہند میں جنگی بحری جہاز گشت کیلئے تعینات کر دیا
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس پی این ایس یمامہ ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے
چیف آف دی نیول اسٹاف کا تقریب سے کہنا تھا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف کا تقریب سے کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سمندری سرحدوں کے تحفظ اور عالمی پانیوں میں امن کے قیام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے، پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی بشمول بندرگاہوں اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement