پاک امریکا تعلقات سبوتاژ کرنے کی سازشیں دم توڑ گئیں

پاک امریکا تعلقات سبوتاژ کرنے کی سازشیں دم توڑ گئیں
اسلام آباد: امریکی اراکین کانگریس کی پاکستان آمد کو ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب ملک دشمنوں قوتیں اور کچھ سیاسی عناصر کی جانب پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا اور سفارتی سطح پر ان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
ان کانگریس اراکین جن میں جیک وارن برگ مین، ٹام رچرڈ سوازی، جوناتھن لوتھر جیکسن شامل ہیں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں:امریکا سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس تعطل کا شکار
مزید پڑھیں:امریکا میں مقیم گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
امریکی اراکین کانگریس کا حالیہ دورہ، اہم ملاقائیں اور اس میں شامل ہر رکن کی جانب سے مثبت آراء نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم اور پروپیگنڈے کو زائل کردیا ہے۔
قابل ستائش بات یہ ہے کہ ان امریکی کانگریس اراکین میں جیک وارن برگ مین بھی شامل ہیں جو ایک عرصے تک پاکستان کی مخصوص سیاسی جماعت کے حوالے سے لابنگ میں شریک رہے اور ان کے ایکس اکاؤنٹ سے جماعت کے حوالے سے پیغامات بھی جاری ہوتے رہے ہیں۔
سیاسی حلقوں کی جانب سے اراکین امریکی کانگریس بالخصوص جیک وارن برگ مین کا پاکستان آنا اور اس حوالے سے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنا نہ صرف بہت مثبت اقدام تصور کیا جا رہا ہے بلکہ اسے پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
چند روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی وسطی ایشیا امور کے اعلی عہدے دار ایرک مائیر نے پاکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا تھا یہی نہیں اس سے قبل بھی اعلیٰ امریکی وفود اور شخصیات پاکستان آچکی ہیں اور ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان آیا تھا جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے تھے۔
دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔ ان تمام امریکی وفود کی پاکستان آمد اور ملاقاتیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی، اسٹرٹیجک، تجارتی اور اقتصادی تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور پائیدار ہیں اور مزید اعتماد کی فضا قائم ہو رہی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے قبل جو پروپیگنڈا کیا گیا تھا ان ملاقاتوں اور دوروں نے اس کو بے بنیاد اور جھوٹ ثابت کر دیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement