چیراٹ میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا انعقاد

چیراٹ میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا انعقاد
راولپنڈی: پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک مراکش فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشن اسکول چراٹ میں ہوئی۔
مزید پڑھیں:امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، پاک فوج کے کردار کو سراہا
بیان کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کمانڈوز اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز فوجی مشق میں شریک ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ اسپیشل آپریشن اسکول چراٹ کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کیں جبکہ دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے، حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement