جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے اہم شواہد ملنے کا انکشاف

14 اپریل, 2025 17:07

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی جعلساز گروپ کے شواہد ملے ہیں، ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے جعلسازی کیلئے کمپنی بنائی تھی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ متعلقہ کمپنی کی سالانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے، جعلسازی کیلئے قائم کمپنی میں 25 ایجنٹ کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت گاڑی برآمد کرلی

حکام کے مطابق ارمغان نے اپنے ملازم افنان کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں جبکہ گاڑیوں کی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، ایف آئی اے نے کمپنی کے دوسرے مالک کامران قریشی کو ملزم نہیں بنایا۔

ایف آئی اے کے مطابق اس کیس میں ملزم افنان کو نہ ملزم بنایا نہ گواہ، ایف آئی اے ملزم ارمغان کو کل عدالت میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے 4 مقدمات میں ریمانڈ پر ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔