جون میں 34 الیکٹرک اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، شرجیل میمن
34 electric and 5 double-decker buses will reach Karachi in June, Sharjeel Memon
سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جون میں 34 الیکٹرک اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔
شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور روڈ سیفٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں، سندھ بھر میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے 10 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر
ان کا کہنا تھا کہ جون میں 34 الیکٹرک بسیں اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچیں گی، مزید 100 بسیں بھی جون ہی میں پہنچ جائیں گی۔
اجلاس میں گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سولہ اپریل سے پیٹرول فی لیٹر کتنے کا ملے گا؟ بڑی خبر آگئی
اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی گئیں، ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔
اجلاس کے آخری حصے میں ابتدائی مرحلے میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کروانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایات کی گئیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









