جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کے بعد دوبارہ بھڑکا دی گئی

15 اپریل, 2025 16:14

کراچی: چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کے بعد دوبارہ بھڑکا دی گئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 18 روز بعد بجھنے والی آگ کو دوبارہ بھڑکادیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کو فضا میں پھیلنے سے روکنے کے لیے دوبارہ آگ لگائی گئی ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کو دوبارہ بھڑکا دیا گیا، جائے مقام پر گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: کورنگی کریک میں لگنے والی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سکندر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضا میں گیس کا اخراج روکنے زیر زمین موجود ذخیرے کو ختم کرنے کیلئے ماہرین کی نگرانی میں آگ لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورنگی کریک میں زیر تعمیر منصوبے میں کھدائی کے دوران 18 روز قبل آگ بھڑک اٹھی تھی جو آج صبح سویرے آگ اچانک بجھ گئی تھی، جس کے بعد گیس کے اخراج کے باعث علاقے میں بو پھیل گئی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔