کراچی: کورنگی کریک میں لگنے والی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے جس کے باعث علاقے میں بو پھیل گٸی۔
گیس کے اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے۔
آگ 29 مارچ کو نجی سوساٸٹی کے خالی پلاٹ میں کھداٸی کے دوران لگی تھی، جہاں آگ لگی وہاں نجی سوسائٹی کی جانب سے بورنگ کی جارہی تھی۔
سندھ حکومت اور وزارت توانائی کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement