27 اپریل کو مینار پاکستان پر اسرائیل مُردہ باد مارچ ہو گا، مولانافضل الرحمان

27 اپریل کو اسرائیل مظالم کیخلاف مینار پاکستان پر ملین مارچ ہو گا، فضل الرحمان
پشاور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر اسرائیل مردہ باد مارچ ہو گا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے منافی کسی قسم کا بل اسمبلی میں نہیں لانا چاہیے، 26ویں ترمیم میں 56شقوں میں سے 34سے انہیں دستبردار ہونا پڑا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وسائل صوبے کے ہوں گے توشرائط بھی صوبے کی ہوں گی، آئینی تقاضا ہے کوئی قانون سازی اس کیخلاف نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتوں کو اپنے اثاثے کا مالک نہیں بنائیں گے، ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہئیں، فاٹا کا انضمام ہم نے جلد بازی میں کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو صوبے کے وسائل کا مالک نہیں بنائیں گے، صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ہم نے جنگ کی حالت میں افغان مہاجرین کو افغانستان پھینکا، اندھے پن میں پاکستان کا معاشی نقصان کیوں کیا جارہا ہے؟
مولانا کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین یکطرفہ مسئلہ نہیں، پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے، افغانستان سے کوئی مسئلہ ہے تو بات چیت کی جائے، 40سال ہم نے مہمان رکھا اب لات مار کر نکالنے سے اس کی نفی ہوگئی، افغانستان میں امن ہے تومہاجرین کی واپسی کا میکنزم طے کریں، بلوچستان میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کریں گے جبکہ پشاور میں 11 مئی کو بہت بڑا ملین مارچ ہو گا۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے سیاسی جماعتیں اپنے حقوق کی جنگ لڑ سکتی ہیں، ہماری معیشت بہتر نہیں ہو رہی، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، آئین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے پاکستان سے نکلنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.