جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

17 اپریل, 2025 13:00

اسلام آباد: حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیے۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات مربوط ، اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار، دیرپا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو فی الفور متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔