سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوارج دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوارج دہشتگرد ہلاک
راوالپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی باسط صدیقی شہید ہوا، جبکہ آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولہ بارود برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں:پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج ہلاک،4زخمی، آئی ایس پی آر
بیان کے مطابق ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement