اسحاق ڈار کی سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر افغان حکام سے ملاقات

اسحاق ڈار کی سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر افغان حکام سے ملاقات
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران افغان حکام سے ملاقات کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستاان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی؛ یو این ویمن ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا انتباہ
کابل روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا کہنا تھا دہشت گردی کا معاملہ پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی ایشوز پر تحفظات ہیں، ہمارے لیے پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان سے روابط میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان ریلوے لنک کے لیے افغانستان اہم ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا دونوں ممالک کے عوام کی بہتری چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاشی و اقتصادی اور تجارتی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جو پوری طرح استعمال نہیں ہو رہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں میڈیا اور صحافیوں پر پابندیوں میں اضافہ
خیال رہے کہ قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement