کراچی میں آج قیامت خیز گرمی کی پیشگوئی

کراچی میں قیامت خیز گرمی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے قیامت خیز گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی شدت اختیار کرنے لگی، شہر میں آج سورج آگ برسانے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی اور کہا آج سے 23 اپریل تک پارہ 40 ڈگری کوچھو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں قیامت خیز گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
شہرمیں کل سے سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور دن کےاوقات موسم شدیدگرم رہےگا جبکہ 20 سے 23 اپریل تک راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانےکاامکان ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement