جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان کے کارڈینل جوزف کوٹس بھی اگلے پوپ بن سکتے ہیں؟

22 اپریل, 2025 22:03

کراچی: پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی حصہ لینگے۔

پاکستانی کارڈینل جوزف نے کہا ہے کہ پوپ فرانس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ کارڈینل جوزف کاؤٹس سمیت دنیا بھر سے 135 کارڈینلز ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی سے ہے جو کارڈینل کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے آرچ بشپ آف کراچی تھے۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی زندگی کے آخری لمحات کی تفصیل جاری

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی آخری رسومات کہاں ہوں گی؟

واضح رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس کا پھیپھڑوں کا مرض بہت پرانا تھا مگر وہ چلتے رہے، انہوں نے ایسٹر پر بھی پیغام دیا۔

نئے پوپ کا انتخاب: کونکلیو کا عمل

پوپ کی وفات کے بعد، ویٹیکن میں “کونکلیو” منعقد ہوتا ہے جس میں 80 سال سے کم عمر کے کارڈینلز حصہ لیتے ہیں۔ یہ اجلاس سسٹین چیپل میں ہوتا ہے، جہاں پوپ کے انتخاب کیلئے دو تہائی اکثریت حاصل ہونے تک ووٹنگ جاری رہتی ہے، ہر ووٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کو خاص کیمیکلز کے ساتھ جلادیا جاتا جس سے سیاہ یا سفید دھواں نکلتا ہے جو سینٹ پیٹرز اسکوائر سے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیا کارڈینل جوزف کوٹس پوپ بن سکتے ہیں؟
کارڈینل جوزف کوٹس، جو 21 جولائی 1945 کو امرتسر میں پیدا ہوئے، پاکستان کے ممتاز کیتھولک رہنما ہیں ۔ انہوں نے 2012 سے 2021 تک کراچی کے آرچ بشپ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ 28 جون 2018 کو پوپ فرانسس نے انہیں کارڈینل مقرر کیا۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی وفات؛ اب مسیحیوں کا روحانی جانشین کون ہوگا؟

اگرچہ ان کی عمر 79 برس ہے، جو انہیں ووٹنگ میں حصہ لینے کا اہل بناتی ہے، تاہم پوپ کے انتخاب میں عام طور پر یورپی کارڈینلز کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ اس کے باوجود، ان کا انتخاب ایک تاریخی پیش رفت ہوگی، کیونکہ وہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ ہوں گے۔

خیال رہے کہ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے 80 سال سے کم عمر کارڈینلز ویٹیکن میں جمع ہوتے ہیں، کارڈینلز کے اس اجتماع کو کونکلیو کہا جاتا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔