ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے، اٹارنی جنرل پاکستان

28 اپریل, 2025 15:30

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے اور اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے اور آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔

اس پر آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملہ دیکھنا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا دلائل میں کتنا وقت درکار ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا وہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔