بھارت سے سائبر حملوں کا خطرہ؛ عوام یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں!

بھارتی فوج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد ملک میں سائبر حملوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
انہیں خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔
حفاظتی تدابیر
ایڈوائزری میں عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
1) عوام مشتبہ لنکس، پیغامات اور ای میلز نہ کھولیں۔
2) اپنے سسٹمز اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔
مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کریں۔
4) دو مرحلہ تصدیق (Two-Factor Authentication) کا استعمال کریں۔
5) غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.