ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پاکستان کے عوام آرام کریں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت کررہی ہے؛ خواجہ آصف

09 مئی, 2025 15:04

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آرام کریں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت کررہی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہر طرف سے مار کھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے عوام کو بھی مطمئن رکھنا ہے، بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ ان کو ہر طرف سے مار پڑ رہی ہے، بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی سویلین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے صرف ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے، پاکستان کے عوام آرام کریں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔