بھارتی میڈیا کے بے بنیاددعوؤں اور الزامات کو مسترد کرتےہیں، ترجمان دفترخارجہ

There are currently 5,000 Pakistani pilgrims in Iran, the Foreign Ministry said.
ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاددعوؤں اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹس پرویڈیو کے اجرا کے بعد شروع ہوئے میڈیا رپورٹس میں جھوٹادعویٰ کیاگیا پاکستان نے شاہین میزائل کا استعمال کیا۔
ترجمان کے مطابق ویڈیو میں مبینہ طورپر پاکستان کے شاہین میزائل کااستعمال دکھایاگیا، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے، بھارتی فوج نے فوری گمراہ کن ویڈیو کو ہٹادیا۔
ویڈیو ہٹانے تک بھارتی میڈیا بغیر تصدیق جھوٹے بیانیے کو پھیلاچکاتھا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا افسوس ہے کچھ بھارتی آؤٹ لیٹس غلط معلومات کاپرچار کرتے رہتے ہیں۔ ہندوستانی فوج کاآفیشل ہینڈل اس معاملے پر خاموش ہے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطبابق بھارتی فوج نے غلط پوسٹ پر نہ وضاحت کی اور نہ ہی معذرت۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.