مصطفیٰ عامر کے قاتل ارمغان کا عدالت میں نیا ڈراما؛ مقدمے کی نقول لینے سے انکار

Mustafa Aamir's killer Armaghan's new drama in court; Refusal to take copies of the case
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی نے صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت میں شرکت سے انکار کر دیا اور مقدمے کی نقول لینے سے بھی انکار کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ سماعت کے دوران، ارمغان نے صاف انکار کرتے ہوئے مقدمے کی نقول وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس پر عدالت نے ملزم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اسے مقدمے کی نقول کیوں نہیں لینا چاہتے۔
ملزم ارمغان نے جواب میں کہا کہ جب تک میرا وکیل موجود نہیں ہوگا، میں مقدمے کی نقول نہیں لوں گا۔ اس کے بعد عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ سے اس معاملے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کو 8 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ایک صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









