بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

24 جولائی, 2025 10:30

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر یفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ  ہے اور رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑے ہیں، مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان ،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔