عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی سیاست میں انٹری؟

Dania Shah, Former Wife of Aamir Liaquat, Enters Politics?
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے جہاں ایک دلچسپ منظر بھی دیکھنے میں آیا۔ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد اپنی دو بیویوں کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے پہنچے تو میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ دانیہ شاہ نے بھی خاموشی سے اپنے شوہر کی انتخابی تیاریوں میں تعاون کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے بھی باقاعدہ طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جس سے حلقے میں مقابلہ مزید دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ نشست جمشید دستی کی عدالتی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جبکہ الیکشن کمیشن نے 10 ستمبر 2025 کو ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔
امیدواروں کی آمد کے ساتھ حلقے میں انتخابی مہم کا ماحول بھی گرم ہو گیا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی طاقت دکھانے کے لیے سرگرم ہیں اور عوامی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے ضمنی انتخاب کے نتائج پر سب کی نظریں مرکوز ہو گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









