بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، اسٹریٹجک شراکت داری کا عزم

25 جولائی, 2025 14:03

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا، انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے اور دنیا کی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسر نو توثیق پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیلنجز سے  نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

 ملاقاتوں میں فریقین کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اظہار اطمینان کیا گیا، خود مختاری، کثیر الجہتی تعاون، طویل مدتی علاقائی استحکام کے عزم کو دہرایا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی قیادت نے پاک افواج کو جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن اور مضبوط قوت قرار دیا، فیلڈ مارشل کو پی ایل اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستانی اور چینی افواج میں ادارہ جاتی روابط اور آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل کی چین کے نائب صدر سے ملاقات

 فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔