جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ملک میں خواتین کے تحفظ کے لیے پہلا آن لائن پولیس اسٹیشن قائم

25 جولائی, 2025 12:05

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کے پہلے آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن اور موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ اور آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، سیف سٹی میں تعینات عملے کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہونا چاہیے، نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے منسلک کیا جائے۔

آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے، جو مکمل طور پر خواتین اسٹاف پر مشتمل ہے، جس میں کال اٹینڈنٹس، رسپانڈرز اور تفتیشی افسران شامل ہیں۔

آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔

خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ایف آئی آر ان کے گھر پہنچائی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔