بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ڈیگاری واقعے کے بعد راولپنڈی میں بھی جرگے کے فیصلے پر لڑکی قتل

25 جولائی, 2025 17:54

بلوچستان کے ڈیگارے میں دوہرے قتل کی دھول ابھی بیٹھی بھی نہیں تھی کہ پیرودھائی، راولپنڈی میں ایک اور سنگین واقعے نے خواتین کے خلاف تشدد کی افسوسناک داستان میں نیا باب جوڑ دیا۔ مبینہ طور پر ایک نوجوان لڑکی سدرہ کو اس کی پسند کی شادی کے باعث جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سدرہ کو اپنی پسند کی شادی پر شدید مخالفت کا سامنا تھا۔ وہ کشمیر فرار ہو گئی تھی، لیکن بعد ازاں اسے واپس لا کر قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، مقتولہ کو رات کے اندھیرے میں خاموشی سے دفنایا گیا اور قبر کا نشان تک مٹا دیا گیا تاکہ شواہد کو چھپایا جا سکے۔

پولیس کے مطابق 17 جولائی کو پیش آنے والے اس واقعے میں قبرستان کمیٹی کے سابق چیئرمین اور گورکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک قتل کے اصل ملزمان کے خلاف کارروائی کا واضح اعلان نہیں ہوا۔

سدرہ کے شوہر ضیاء الرحمان کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں مقتولہ پر زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سدرہ ایک اور شخص عثمان کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ تاہم اس بیان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس نے عدالت سے سدرہ کی قبر کشائی کی اجازت مانگی ہے تاکہ قتل کے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ عدالت نے اس سلسلے میں مقتولہ کے ورثاء کو 26 جولائی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔