امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

امریکا نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ روکنے کا اعلان کردیا
امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد کردی گئی ہے۔
امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو اضافی 250 امریکی ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیس سیاحت، کاروبار یا تعلیم کے لیے عارضی طور پر امریکا آنے والے افراد سے بطور "سیفٹی ڈپازٹ” وصول کی جائے گی۔
یہ اضافی رقم صرف اُن افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر امریکا سے واپس چلے جائیں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔
تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو باقاعدہ شواہد فراہم کرنا ہوں گے کہ انہوں نے ویزا کی شرائط کی مکمل پاسداری کی ہے۔
ابھی تک یہ تفصیل سامنے نہیں آئی کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس پالیسی کو جلد نافذ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ویزا قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









