بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

25 جولائی, 2025 13:00

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے بانی پی ٹی آئی کو بھی طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کرکے مقدمے کی آئندہ سماعت کیلئے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے الزام میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔