بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستانی رپورٹ میں نہیں کہا گیا ارشد شریف قتل کے پیچھے ISI تھی، برطانوی جج

25 جولائی, 2025 19:06

لندن ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ 600 صفحات کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہیں بھی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو صحافی ارشد شریف کے قتل کا ذمے دار نہیں کہا گیا۔

لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر اور میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے درمیان ہتکِ عزت کیس میں عادل راجہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ رپورٹ کو اگر "جگسا پزل ” کی طرح جوڑا جائے تو نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ تین سال پہلے کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے پیچھے ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

اس پر جج نے 600 صفحات کی سرکاری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میں نے پوری رپورٹ پڑھی ہے اور رپورٹ میں کہیں بھی آئی ایس آئی کو قتل میں ملوث نہیں قرار دیا گیا۔

جج نے کہا کہ اگر آئی ایس آئی اس قتل میں ملوث ہوتی تو رپورٹ میں واضح طور پر اس کا ذکر ہوتا لیکن ایسا نہیں ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران لندن ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس میں کہا کہ ذرائع کی ساکھ ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اگر ذرائع غیر معتبر ہوں یا کوئی خفیہ ایجنڈا ہو تو فراہم کردہ معلومات بھی ناقابلِ اعتبار ہو سکتی ہیں۔

میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف برگیڈیئر راشد نصیر کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ چند ہفتوں میں سنایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔