سپریم کورٹ کا عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہ ہونے سے متعلق بڑا فیصلہ

Big Good News for Government Employees; Supreme Court’s Historic Verdict
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہ ہونے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔
فیصلے کے مطابق صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا گرفتاری کو نہیں روک سکتا، عبوری تحفظ خود کار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینا لازم ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی۔
سپریم کورٹ کے مطابق ضمانت مسترد ہونے پر 6 ماہ تک پولیس نے گرفتاری کیلئے قدم نہیں اٹھایا، عدالتی احکامات پر فوری عملدر آمد انصاف کی بنیاد ہے، غیر قانونی تاخیر سے نظام انصاف اور عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے، اپیل زیر التوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاؤممکن نہیں، جب تک کوئی حکم نہ ہو۔
درخواست گزار وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









