مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا، نائب وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے درمیان تعاون کے موضوع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) کے بانی ارکان میں سے ایک ہے، انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ (یو این) میں تعاون اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے لیبیا، افغانستان، شام، یمن اور دیگر ممالک میں قیامِ امن کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اہم ترین کردار رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس بات پر اعتماد ہے کہ او آئی سی کا کلیدی مقام ہے اور اس کی اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت مضبوط اور گہری ہونی چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









