بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سیلابی ریلے کے باعث اسکردو میں حالات خراب، کئی دیہات تباہ پل بھی ٹوٹ چکا

25 جولائی, 2025 21:38

ہوتو معلق پل، جو برالدو وادی میں واقع ہے اور اسکولی، کے ٹو بیس کیمپ اور آس پاس کے آٹھ دیہاتوں کو آپس میں جوڑتا ہے، شدید گلیشیائی سیلاب کے باعث تباہ ہو گیا ہے۔ یہ سیلاب پاکستان کے سب سے بڑے گلیشیئر، بالتورو گلیشیئر، کے پگھلنے سے آیا۔

پل کی تباہی کے بعد مقامی آبادی اور بین الاقوامی سیاح دونوں اطراف پھنس گئے ہیں، اور علاقے کا باقی ملک سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ کے ٹو مہمات کے لیے مرکزی گاؤں اسکولے اب بالکل کٹ چکا ہے۔

گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں کے بعد تباہی کے بعد بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا۔ اسکردو میں کے ٹو کے راستے میں آنے والے کئی دیہات بجلی اور امدادی سامان نہ ملنے کےبعد بحالی کے منتظر ہیں۔

ہوتو معلق پل، برالدو وادی کے ٹو بیس کیمپ اور آس پاس کے آٹھ دیہات سیلاب کے باعث تباہ ہوچکے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سیلاب پاکستان کے سب سے بڑے بالتورو گلیشیئر کے پگھلنے کے بعد پیش آیا۔

پل کی تباہی کے بعد مقامی آبادی اور بین الاقوامی سیاح دونوں اطراف پھنس گئے اور علاقے کا باقی ملک سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ کے ٹو مہمات کے لیے مرکزی گاؤں اسکولے آنے جانے والے راستے مسدود ہوگئے۔

مقامی رہائشی، جن میں طلبہ، بزرگ اور مریض شامل شدید پریشانی کے عالم میں ہیں سیلابی ریلے کے باعث سیاحت، تجارت اور ہنگامی طبی خدمات کو بھی بری طرح متاثر ہیں۔

مقامی رہنماؤں اور رہائشیوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ پل کی دوبارہ تعمیر کی جائے، بصورت دیگر تاخیر سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگا اور خطے کی پہلے سے کمزور معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔

انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کے ٹو ہائی وے کا رابطہ فوری بحال کیا جائے اور اس مشکل وقت میں علیحدہ رہ جانے والی آبادی کی مدد کی جائے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔