جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

25 جولائی, 2025 09:15

کراچی :آج شہرِ قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکے بادلوں کے ساتھ دھوپ ہے، سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 2 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔