صدرِ مملکت کی 70ویں سالگرہ، بختاور بھٹو کی منفرد انداز میں مبارک باد

Bakhtawar Bhutto congratulates the President on his 70th birthday in a unique way
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ پر ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے منفرد انداز میں مبارک باد دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مختلف تصاویر شیئر کیں۔
انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والد کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے والد صدر آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ مبارک ہو۔
Happy 70th Birthday to our father President Asif Ali #Zardari – he spent a decade in jails without a single conviction & went on to reshaping Pakistan’s democratic framework with monumental achievements #NFC #BISP #CPEC to name a few. Love you x infinity Baba x Nana Baba ♥️🖤💚 pic.twitter.com/sV88voxDdr
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 26, 2025
بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ انہوں نے بغیر کسی سزا کے ایک دہائی جیلوں میں گزاری اور یادگار کامیابیوں کے ساتھ پاکستان کے جمہوری ڈھانچے کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے لیے پیش پیش رہے۔
انہوں نے اپنے والد اور ان کے بچوں کے نانا کے لیے بے پناہ محبت کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے 2 مختلف تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

پہلی تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں آصف علی زرداری اپنے تینوں بچوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









