ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کے ساتھ نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کے ساتھ نشست
ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے آپریشن سندور کو خاک میں ملانے اور معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی زبردست فتح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی طور پر معرکہ حق کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی سراہا۔
طلباء و طالبات نے معاشرتی و قومی امور بالخصوص سیکیورٹی کے تناظر میں کھل کر سوالات کیے۔
نشست کے اختتام پر یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے خصوصی طور پر ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی اتحاد کی بہترین ترجمانی کی۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ نشست کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی نشست کے اہتمام کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









