شناختی کارڈ پر درج غلط تاریخ پیدائش درست کروانے کا آسان طریقہ

Great News for Those Getting Their ID Cards Made
نادرا نے شناختی کارڈ میں تاریخِ پیدائش کے غلط اندراج کو درست کرانے کے عمل کو نہایت آسان بنا دیا ہے، جس سے شہری اب گھر بیٹھے بھی اس اہم معاملے کو حل کر سکتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے فراہم کردہ متعدد سہولیات میں اب تاریخِ پیدائش کی درستی کے لیے موبائل ایپ "پاک آئی ڈی” کا استعمال بھی شامل ہے، جس کے ذریعے شہری بغیر دفتر جائے اپنی معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر قانونی دستاویزات میں تاریخِ پیدائش کا فرق اکثر شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے، جو سرکاری امور، تعلیمی اسناد یا ملازمت کے مواقع پر رکاوٹ بن سکتا ہے۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ میں مکمل تاریخِ پیدائش کا اندراج لازمی ہے، اور اگر کسی کارڈ پر صرف سال درج ہے، تو مقررہ وقت میں درستگی نہ کرانے کی صورت میں خودکار طور پر یکم جولائی بطور تاریخ درج کر دی جاتی ہے۔
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے شناختی کارڈ پر تاریخِ پیدائش نامکمل ہے یا دیگر دستاویزات سے مختلف ہے، تو فوری طور پر تصحیح کرائیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی قانونی یا سرکاری دشواری سے بچا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے شہری ضروری دستاویزات کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر بھی جا سکتے ہیں، جہاں یہ عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









