بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

جمائما نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ وجہ سامنے آ گئی

26 جولائی, 2025 10:40

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق جمائما نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے قاسم اور سلیمان کو امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے جمائما کو پی ٹی آئی کے ان لوگوں نے جن سے اس خاتون کی شناسائی ہے پیغامات ارسال کئے تھے کہ قاسم اور سلیمان کو پاکستانی انتظامیہ اور سلامتی کے اداروں سے کہیں زیادہ بانی کی بہنوں سے خطرات ہوسکتے ہیں جنہوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی بھاوج کے طور پر کبھی قبول نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی اس کے بچوں کے ساتھ لگاؤ ظاہر کرتے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی رہائی کے لئے جس تحریک کو پانچ اگست تک نقطہ عروج پر لے جانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شروع ہونے کے امکان سے بھی محروم ہورہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان لوگوں نے قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے بے پناہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اب وہ سخت بددلی کا شکار ہوگئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔